سردیوں میں جلد کی خشکی دو منٹ میں ختم کریں۔ پانچ منٹ میں لو شن گھر پر تیار کریں۔

آج کل موسم بہت ٹھنڈا ہے ، آج کل کے موسم میں خشکی لوگوں کے جسم میں بہت زیادہ ہوتی ہے۔ اور یہ خشکی فیس اور ہاتھوں پہ تو دور سے ہی دکھائی دیتی ہے۔ اس لیے میں آپ کو آج بہت ہی اچھا موئسچرائزنگ لوشن بنانا سکھا نے جا رہا ہوں ، جسے آپ گھر پر بنا سکتے ہیں ، بہت سے مہنگے موئسچرائزنگ لوشن لینے کی ضرورت نہیں ہوگی ، آپ اسے گھر پر بنا سکتے ہیں ، آپ کو وہی نتائج ملیں گے جو آپ کو اچھی اور برانڈ والی کمپنی کے لوشن سے ملتے ہیں 

 لوشن تیار کرنے کے لیئے چیزیں درکار

1- 100 ملی لیٹر کوکونٹ کا تیل

2- 10 گرام دیسی موم

3- 4 کیپسول وٹامن ای

 لوشن تیار کرنے کا طریقہ کار

سب سے پہلے کوکونٹ کے تیل کو گرم کریں۔ ایک ابال دیں۔ اور پھر اس کو چولہے سے اتار دیں اور ایک چھوٹے برتن میں ڈال دیں۔ پھر اس میں وٹامن ای کے کیپسول اور موم ڈال دیں۔ اور ٹھنڈا ہونے کے لیئے رکھ دیں۔ اور ضرورت کے وقت استعمال کر لیں۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شئیر کریں۔شکریہ